اکرم عامر کی ختم نبوت تحریک میں خدمات ،آج خصوصی سیمینار ہو گا

 اکرم عامر کی ختم نبوت تحریک میں  خدمات ،آج خصوصی سیمینار ہو گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سینئر صحافی اکرم عامر مرحوم کی تحفظ ختم نبوت کی تحریک میں تاریخی جہدوجہد اور خدمات کے اعتراف میں ‘‘تحفظ ختم نبوت سیمینار ’’کا انعقاد آج 29دسمبر کو بعد نماز ظہر سرگودھا پریس کلب میں منعقد ہو گا۔

 

، جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پنجاب مولانا مفتی شاہد مسعود، امیر عالمی مجلس ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی، مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد خالد عابد خصوصی خطاب کرینگے جبکہ صحافی حضرات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں