سی پیک منصوبے کی افادیت کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے مشروط :حاجی منظور احمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران سلانوالی روڈ حاجی منظور احمد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی افادیت کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے مشروط ہے ۔۔
مستقبل میں دنیا میں جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں گی وہ پانی کے مسئلے پر ہوں گی آبپاشی کا سب سے بڑا نظام پاکستان کے پاس ہونے کے باوجود ہر سال اربوں روپے کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے اگر حکومت نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں پاکستان کو پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہوگا ، سی پیک کا منصوبہ بلا شبہ خطہ میں گیم آف چینج ہے مگر پاکستان کا معاشی مستقبل سی پیک کے ساتھ کالاباغ ڈیم سے ہے ، دریائے راوی پہلے ہی نالے کی صورت اختیار کر چکا ہے چناب اور جہلم کا پانی بھارت روک رہاہے دریائے ستلج پہلے سوکھ چکا ہے ایک دریائے سندھ باقی ہے جس پر ڈیم تعمیر کرکے ہم پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ سستی بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔
، کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر حکومت سیاست کی بجائے ماہرین کی رائے کو ترجیح دے تاکہ یہ ڈیم تعمیر ہو اور پانی سمیت بجلی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکے ۔