بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر کلب شاہین فاروقی منعقد ہوا جس میں پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹ دستور کے ممبر اور مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد الطاف ملک کی۔۔
بہو اور محمد سمیع الرحمٰن ملک کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں مہر محمد بلال طاہری‘عطاالرحمن اقبال و دیگر ارکان نے شرکت کی۔