پیر محمد اشرف سائیں پپلاں کی والدہ انتقال کر گئیں

پیر محمد اشرف سائیں پپلاں  کی والدہ انتقال کر گئیں

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )پیر طریقت بابا مظہر قیوم (رح) دربار عالیہ مظہریہ پپلاں کی شریک حیات اور پیر محمد احسن عثمان و پیر محمد اشرف سائیں پپلاں کی والدہ ماجدہ دنیا فانی سے پردہ فرما گئیں۔

جنکی نماز جنازہ دربار کے قریب گراونڈ پپلاں میں ادا کر دی گئی۔ جس میں ضلع بھر کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں۔ تاجروں وکلاصحافیوں،مذہبی راہنماوں سمیت مختلف شعبہ جات کی سرکردہ شخصیات مشائخ،علما کرام کے علاوہ مریدین معتقدین اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی بعد ازاں انہیں دربار پیر بابا مظہر قیوم رح کے پہلو میں دفنا دیا گیا۔ مرحومہ کے انتقال پر جماعت اہلسنت کے راہنماوں صاحبزادہ عبدالمالک‘ علامہ ریاض محمود۔ علامہ پروفیسر سعید سیالوی ‘محمد آصف خان اور دیگر نے افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں