حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام :غلام قادر جام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت غلام قادر جام نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔۔۔
رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ، شہباز شریف نے جو بلند و بانگ دعوے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا بلکہ عوام کیلئے مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہی کیا ہے جس وجہ سے عوام اس حکومت سے جان چھڑانے کیلئے دعائیں کررہی ہیں، پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے کرپشن ختم کرنے کے دعویدار اداروں میں کرپشن کو وسعت دے رہے ہیں عوام کو سیدھا کام بھی بھاری رشوت دیکر کرنا پڑ رہا ہے ایسی حکومت سے نجات کا وقت قریب ہے بہت جلد شہبا ز شریف اپنے گھر کو چلے جائینگے ۔