پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ‘عابد حسین ہنجرا

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست  پر یقین رکھتی ہے ‘عابد حسین ہنجرا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل صدر پیپلز لیبر بیورو عابد حسین ہنجراء نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔۔۔

اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، نیا سال پاکستانی عوام کیلئے خوشحالی، امن و استحکام کا سال ثابت ہو گا، عوام کو نئے سال میں اپنے درمیان محبت ، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا، ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے ، جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں