پنجاب کے عوام کو ریلیف ملے گا اور کسان خوشحال ہو گا، تہمینہ بتول

پنجاب کے عوام کو ریلیف ملے گا اور کسان خوشحال ہو گا، تہمینہ بتول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ڈسٹرکٹ یوتھ کوارڈی نیٹر تہمینہ بتول نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

، کسان کارڈ ، بلا سود قرضہ، مفت و آسان ٹریکٹر سکیم سمیت زرعی معیشت کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف ملے گا، اور کسان خوشحال ہو گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تنقید کی پرواہ کیے بغیر قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اپنے پہلے ادوار کی طرح ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی کے ساتھ لے جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں