جہیز فنڈز:100سرکاری ملازم دھکے کھانے پر مجبور

جہیز فنڈز:100سرکاری ملازم دھکے کھانے پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فنڈز کی دستیابی کے باوجود سرگودھا میں نچلے درجے کے لگ بھگ سو سے زائد ملازمین جہیز فنڈمیں سے مالی امداد کے منتظر اور۔

دفاتر میں کاک بال بن کر رہ گئے ہیں،تیزی سے گزرتا وقت ان کی فکر کے ساتھ ساتھ مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اور اپنی درخواستوں پر پیش رفت پوچھنے اور طفل تسلی ملنے کے بعد واپسی پر نا امیدی ان کی آنکھوں سے جھلکتی نظر آتی ہے ،بیشتر سائلین کا کہنا ہے کہ بچیوں کے ہاتھ جلد از جلد پیلے کرنے کیلئے ادھار پکڑ ا کہ جہیز فنڈز میں سے جو رقم ملے گی اس سے ادھار چکا دیں گے ،مگر تاخیر کے باعث پریشانیوں میں اضافہ ان کی ملازمت پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لے کر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا دوسری طرف ذرائع کے مطابق 100سے زائد درخواستیں ضلعی ہیڈکوارٹر زکو موصول ہوئیں مگر میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت دشواری کا سامنا ہے ،جبکہ حکومت نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی صوابدیدی گرانٹ جہیز فنڈز کی مد میں جاری کر رکھی ہے ،متعلقہ شعبہ کی جانب سے سکروٹنی اور دیگر انتظامات بھی مکمل ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہیز فنڈ کی میٹنگ امسال چھٹے یا ساتویں مہینے میں ہو گی ،جس کے بعد منظور ہونیوالے کیسز پر ہی ادائیگیاں ہو سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں