نمبرداری سسٹم اور ویلج کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے،دفاتر دینے کا حکم جاری

نمبرداری سسٹم اور ویلج کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے،دفاتر دینے کا حکم جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ریجن بھر میں غیر فعال نمبرداری سسٹم اور ویلیج کمیٹیوں کوجلد ا ز جلد فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کر دی۔

۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے چاروں اضلاع کے ریونیو افسران کو جاری گائیڈ لائن میں قرار دیا گیا ہے کہ نمبردار محکمہ مال کو آبیانہ یا دیگر وصولیاں کر کے دینے کی پابند نہیں، بلکہ سول ایڈمنسٹریشن اور عوام کے مابین ایک سیڑھی کا کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں میں جرائم کے کنٹرول، امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور دیگر سوشل ایشوز نمٹانے کیلئے نمبر داری سسٹم رائج کیا گیا تھا، مگر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ نمبردار کی ذمہ داری صرف ریونیو وصولی تک محدود کر دی گئی، دوسری طرف وفات پانے والے سینکڑوں نمبرداروں کی جگہ خالی ہے جس کے باعث انتظامیہ کو مختلف مسائل درپیش ہیں جنہیں صرف نمبرداری سسٹم کو فعال کرنے سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئی کہ تمام خالی سیٹوں پر نمبر دار دیئے گئے معیار کے تحت منتخب کر کے انہیں دفاتر دیئے جائیں، یہ نمبر دار محکمہ ریونیو کی صرف رہنمائی کرینگے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی افسروں کو ویلیج کمیٹیاں بھی فعال کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں