محکمہ جنگلات سرکاری لکڑی کی چوری روکنے میں ناکام

محکمہ جنگلات سرکاری لکڑی کی چوری روکنے میں ناکام

محکمہ جنگلات سرکاری لکڑی کی چوری روکنے میں ناکام ملزمان ساڑھے پانچ لاکھ کے سرکاری درخت چوری کاٹ کر لے جا چکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ جنگلات سرکاری لکڑی کی چوری کے واقعات روکنے میں ناکام،7شمالی کے علاقے سے بھی لاکھوں روپے کی لکڑی چوری کر لی گئی ، بتایا جاتا ہے کہ علاقے سے کافی عرصہ سے سرکاری درخت چوری کاٹے جا رہے تھے ،جس میں متعلقہ عملے کی مبینہ ساز باز کا بھی امکان ہے ،تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مقامی پانچ افراد جن میں دو نامزد اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں کی ریکی بعد نشاندہی کی ہے ، اور گزشتہ رو ز ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان اب تک ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کے سرکاری درخت چوری کاٹ کر لے جا چکے ہیں۔ ،جس پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحرک شروع کر دیا ہے جبکہ محکمانہ طور پر بھی چھان بین کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں