عاشورہ محرم کا ٹریفک پلان نظر ثانی کے بعد جاری کر دیا گیا

 عاشورہ محرم کا ٹریفک پلان نظر ثانی کے بعد جاری کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر کی جانب سے عاشورہ محرم کا ٹریفک پلان نظر ثانی کے بعد جاری کر دیا گیا۔

جسکے مطابق 10 محرم کے روز پہلا جلوس مقام حیات کھجور والا چوک نزد شیر پاؤ چوک سے گول چوک تک دوسرا جلوس بلاک نمبر 5 سے براستہ کچہری بازار گول چوک جبکہ تیسرا جلوس امام بارگاہ بلا ک نمبر 10 سے براستہ فیصل بازار ’گول چوک پہنچ کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر کے سٹی روڈ ’ ریاض ہوٹل ’ میاں خان روڈ سول ہسپتال چوک سے امام بارگاہ بلاک نمبر 7 پہنچے گا جس کے بعد یہ مرکزی جلوس واپس براستہ نوری گیٹ کارخانہ بازار ’ امین بازار ’شربت چوک ’ بلاک نمبر 23چوک سے بلاک نمبر 22چوک (تھانہ اربن ایریا چوک ) سے کربلا چوک پہنچ کر ختم ہو گا، جس کے پیش نظر جب مقام حیات والا جلوس روانہ ہو گا تو تمام ٹریفک واٹر سپلائی روڈ اور مین خوشاب روڈ بلاک نمبر 16تک چلائی جائے گی، جب جلوس گول چوک پہنچے گا تو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے پرانا پٹھہ منڈی روڈ پر ٹریفک چلا کر واٹر سپلائی روڈ چوک سے رفیقہ ہسپتال چوک ’ چاندنی چوک سے اقبال کالونی چوک سے زم زم چوک ٹی اینڈ ٹی چوک سے کوٹ فرید سے قربان چوک سے حبیب بینک والی گلی سے فاطمہ جناح روڈ تک چلائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں