10ویں محرم کے روز شہر کے قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا

10ویں محرم کے روز شہر کے قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا

10ویں محرم کے روز شہر کے قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا عزیز و اقارب کی قبروں کی صفائی اور مرمت کرتی رہی’ پھول’ پتیاں پھینکی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )10ویں محرم کے روز شہر کے تمام قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا’ فیکٹری ایریا ’ کوٹفرید جنرل بس سٹینڈ’ 78 شمالی’ مقام حیات سمیت دیگر مقامات پر واقع قبرستانوں میں خواتین اور لوگوں کی بڑی تعداد اپنے عزیز و اقارب کی قبروں کی صفائی اور مرمت کرتی رہی’ قبروں پر پھول’ پتیاں پھینکی گئیں اور گلاب کے پھول کی پتیاں 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہیں جبکہ اگر بتیاں جلا کر مشکفور سے قبرستانوں میں خوشبوئیں پھیلی رہیں’ لوگوں کی بڑی تعداد کچی قبروں پر مٹی ڈال کر ان کی لپائی اور پختہ قبروں کو درست کرتے رہے ’ قبرستانوں کے باہر اور اندر پھول پتیاں اور دیگر سامان فروخت کرنے والوں کی چاندی رہی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں