شعیب مرزا کاتحصیل بھلوال ہادی پورہ دیگر علاقوں کا وزٹ

 شعیب مرزا کاتحصیل بھلوال ہادی پورہ دیگر علاقوں کا وزٹ

شعیب مرزا کاتحصیل بھلوال ہادی پورہ دیگر علاقوں کا وزٹ10محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شعیب مرزا کاتحصیل بھلوال ہادی پورہ دیگر علاقوں کا وزٹ۔بھلوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے ۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب شعیب مرزا نے تحصیل بھلوال الوقار ٹاون۔ ہادی پورہ سمیت دیگرعلاقں سے نکالنے گئے جلوسںوں کا وزٹ کیا 9 محرم الحرام اور 10محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا بھلوال میں نکالے جانے والے \'اے کیٹگری\' کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پوائنٹس پر موجودگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے منتظمین اور لائسنس داران سے بھی خصوصی ملاقات کی یہاں پر پانی کی سبیلیں۔سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر افسران کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس الرٹ ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کو ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں