ماتمی سنگت کے شیعان حیدر قرار نے زنجیر زنی کا مظاہرہ کیا

ماتمی سنگت کے شیعان حیدر قرار نے زنجیر زنی کا مظاہرہ کیا

ماتمی سنگت کے شیعان حیدر قرار نے زنجیر زنی کا مظاہرہ کیاجلوس میں شامل چند کم سن اور نو عمر نے بھی زنجیر زنی میں بھر پور حصہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں 9 محرم کے جلوس میں جہاں دور دراز سے آنے والی ماتمی سنگت کے شیعان حیدر قرار نے زنجیر زنی کا مظاہرہ کیا۔وہاں جلوس میں شامل چند کم سن اور نو عمر نے بھی زنجیر زنی میں بھر پور حصہ لیا’ بچوں کی زنجیر زنی کا منظر دیدنی تھا بچے بھی زنجیر زنی کرتے ہوئے فلسفہ امام حسینؓ بیان کرتے رہے ’ جبکہ اس دوران کم سن بچوں کے والدین اور عزیز واقارب انہیں سبیلوں سے پانی اور دودھ پلاتے رہے شہر میں زنجیر زنی کے دوران سینکڑوں ماتمی عزا داران کو محکمہ صحت کی موبائل ایمبولینسوں میں قائم ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں