قیمتی مال ہڑپ کرنے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوہ خاتون کی زمین پر زبردستی قبضہ کی کوشش اور اس کا قیمتی مال ہڑپ کرنے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
149شمالی کی رہائشی بیوہ خاتون روبینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ دیہہ کے محمد اقبال وغیرہ نے اس کی زمین پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نے اسکی بھاری مالیت کی گندم ،پیٹر انجن، پالتو مویشی اور دیگر اشیاء خرد برد کر لی ہیں،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔