رقم واپس نہ کرنے پر لڑکی کے گھروالوں کیخلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منگنی اور نکاح کے دوران لاکھوں روپے بطور امانت لینے کا الزام، طلاق کے بعد رقم واپس نہ کرنے پر لڑکی اور اسکے گھروالوں کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔
اشرف کالونی بھلوال کے رہائشی محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے محمد عثمان کے ہمراہ سعودی عرب میں کاروبار کرتا رہا ہے ۔ تقریباً دو سال قبل اس کے بیٹے محمد عثمان کی منگنی صبا یٰسین سے ہوئی تھی، جس کے بعد فریقین کے درمیان رابطے جاری رہے منگنی کے دوران صبا یٰسین، اس کے والد غلام یاسین ،بھائی اویس اور دیگر اہل خانہ مختلف اوقات میں محمد عثمان سے مجھے علم میں لائے بغیر مجموعی طور پر 22 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد رقم مختلف بینک اکاؤنٹس، موبائل بینکنگ سروسز اور نقد ادائیگیوں کے ذریعے وصول کی یہ تمام رقوم نکاح سے قبل بطور امانت حاصل کی گئیں