سینئر قانون دان نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

سینئر قانون دان نصیر احمد ثاقب  بھٹی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر اور سینئر قانون دان نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔

 وہ کافی عرصے سے خون کے سرطان میں مبتلا تھے اور زیرِ علاج رہے ۔ ان کے انتقال کی خبر سے وکلاء برادری، سماجی حلقوں اور اہلِ علاقہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ نہایت خوش اخلاق، ملنسار، باکردار اور قانون کے شعبے میں ایک باوقار شخصیت تھے ۔ انہوں نے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور تحصیل بار بھیرہ کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں نذر حیات والا، بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، وکلاء، تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...