مفت پالش کرنے کا جھانسہ دے کر بوڑھی خاتون سے زیورات ہتھیالئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مفت زیورات پالش کرنے کا جھانسہ دے کر بوڑھی خاتون سے زیورات ہتھیالئے گئے ۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ولایت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بوڑھی والدہ کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور زیورات مفت پالش کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے زیورات ہتھیالئے اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔