عدالتی حکم پر تھانہ کاہنہ کے سابق محرر کیخلاف مقدمہ درج

 عدالتی حکم پر تھانہ کاہنہ  کے سابق محرر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)عدالتی حکم پر سابق محرر ابوبکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے منشیات کے مقدمہ نمبر 4768/26 کے سلسلے میں تھانہ کاہنہ کے سابق محرر ابوبکر کو طلب کیا اور مقدمے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس دوران سابق محرر کی جانب سے مبینہ طور پر غلط بیانی کرنے پر عدالت نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کے ریڈر اقبال خالد کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں سابق محرر ابوبکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی دفعہ 155-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...