خواتین کو ہراساں کرنے والے 8ملزم دھر لئے گئے

خواتین کو ہراساں کرنے  والے 8ملزم دھر لئے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے اور جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم اسلم کو گرفتار کیا۔اسی طرح بادامی باغ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کے الزام میں غلام فرید کو گرفتار کیا، جبکہ مناواں پولیس نے اسی نوعیت کے مقدمے میں چار ملزمان وقار، اویس، وقاص اور عامر کو حراست میں لیا۔ شادباغ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کے الزام میں شہباز جبکہ رائیونڈ سٹی پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...