Published on:14 February, 2019

حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گندم کی ایکسپورٹ سے 12 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

ملک میں گندم کی بہتر پیداوار کے باعث پاکستان ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروسز نے اضافے گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاسکو کے مطابق 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی۔ چار لاکھ ٹن گندم سمندری راستے جبکہ ایک لاکھ ٹن گندم زمینی راستے سے ایکسپورٹ ہو گی۔

اس سے 12 کروڑ ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ گندم کی برآمدات کے لئے جنوری میں بولیاں طلب کی گئیں تھی جس میں فی ٹن 32 ہزار 759 روپے تک کی بولیاں موصول ہوئیں تھی۔ پاکستان کی سالانہ اوسط گندم کی پیداوار 23 لاکھ ٹن ہے جبکہ گندم کی مقامی کھپت 20 سے 21 لاکھ ٹن ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں