پشاور: عیدالاضحیٰ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر اور سبز مرچ کی سینچری

تجارت

پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کے دوران پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ٹماٹر اور سبز مرچ نے سینچری کرلی، ادرک 500 روپے کلو تک پہنچنے پر شہری پریشان ہو گئے۔

پشاورمیں عید کے چند ہی دنوں کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا، ٹماٹر 100 روپے فی کلو، ادرک 500، سبز مرچ 100 اور لہسن 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

سبزی منڈی میں چائنہ کا لہسن 250 روپے، شملہ مرچ 100 اور توری نے بھی سنچری کرلی ہے، شہری کہتے ہیں حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

بھنڈی، آلو، گوبھی، ٹماٹر، پیاز، بینگن اور کچالو کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں