نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ دلخراش اورقابل مذمت ہے،وفاقی وزیرداخلہ
  • بریکنگ :- وفاقی ادارےتحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہےہیں،شیخ رشید
  • بریکنگ :- نیشنل کرائسزسیل واقعہ کےمحرکات کاجائزہ لےرہاہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث افرادکوقانون کی گرفت میں لائیں گے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- مذہب کےنام پرانتہاپسندی روکنےکیلئےمل کرکام کرناہوگا،شیخ رشید
Coronavirus Updates

ڈالر کی 172 روپے کی ریکارڈ سطح عبور، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک روپے 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی ڈالر 172 روپے کی ریکارڈ سطح عبور کر کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے، امریکی کرنسی مارکیٹ میں 1 روپے 60 پیسے بڑھ گئی اور قیمت 171 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 15 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا ہے، یکم جولائی کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر تھا، ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 1800 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جہاں رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں تقریبا 1800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے وہیں درآمدی اشیا جن میں پٹرول، ڈیزل، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل سمیت دیگر اہم کموڈٹیز کی بڑھتی قیمتوں سے پاکستان کے نہ صرف درآمدی بل کے حجم میں نمایاں اضافے کے خطرات ہیں بلکہ مہنگائی کی شرح میں بھی اضافے کے خدشات ہیں۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 192.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 44629.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اُدھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج سونے کی فی تولہ اضافے میں اچانک 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالرکم ہوکر 1767 ڈالرفی اونس ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں