نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب کارکردگی سےمتعلق جائزہ اجلاس
  • بریکنگ :- نیب ان کوقانون کےکٹہرےمیں لایاجن کوماضی میں کوئی پوچھ نہیں سکتا تھا،جاویداقبال
  • بریکنگ :- نیب نےاحتساب عدالتوں سے 1194 ملزمان کو سزا دلوائی،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب نےمیگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا، چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 66 کومنطقی انجام تک پہنچایا گیا،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- 93 میگاکرپشن کیسزاحتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،جاوید اقبال
Coronavirus Updates

فی تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت میں 18 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1781 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد ، پشاور،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں