نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کوسراہا
  • بریکنگ :- پاکستان سےپولیوکاخاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاکوروناویکسین کی منصفانہ،بروقت فراہمی کی اہمیت پرزور
  • بریکنگ :- کم آمدن والےممالک کواقتصادی اثرات کم کرنےمیں مددملےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- بل گیٹس نےپولیوکےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
  • بریکنگ :- وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
Coronavirus Updates

'نان ٹیکس آمدن اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ'

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق نان ٹیکس آمدن اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی اور رواں مالی سال ترسیلات زر میں 11اعشاریہ 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات، ترسیلات زر اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9 فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 32.2فیصد اضافے سے 9.7ارب ڈالر ،درآمدات 66.3فیصد اضافے سے 23.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 662.1 ملین ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 60.1 فیصد کی کمی ہوئی، زرمبادلہ ذخائر 23 نومبر تک 22 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ 174.30روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 1843ارب روپے رہا،جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 27.4 فیصد کمی سے 249ارب رہی ، 4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظورکئے گئے، 3 ستمبر تک میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا جبکہ زرعی قرضے 6.5 فیصد اضافے سے 381.3ارب روپے کی سطح پررہے ۔

اکتوبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2فیصد ریکارڈ کی گئی ،جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا ستمبر میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں