خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر دیئے

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے، معاہدے کے تحت کے پی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔

صوبہ نے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کر دیئے تاہم صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔

پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمودخان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں