آذربائیجان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوں کے شیڈول میں اضافے کا اعلان

کراچی:(دنیا نیوز) آذربائیجان ایئرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں اور نیٹ ورک میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایوی ایشن شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، آذربائیجان ائیرلائن کراچی کے لیے اپنی پروازیں آئندہ ماہ اپریل سے شروع کرے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ایئر کا باکو سے کراچی کے درمیان 18 اپریل سے پہلی پرواز چلانے کا امکان ہے، آذربائیجان ایئرلائن کو کراچی کے روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائن اجازت ملنے کے بعد اب باکو سے کراچی کے درمیاں براہ راست پروازیں چلائے گی، آذربائیجان ایئرلائن کے لیے پاکستان میں کراچی تیسرا روٹ ہوگا جس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔

یاد رہے اس وقت آذربائیجان ایئر لائن اسلام آباد اور لاہور شہر کے لیے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت نے گزشتہ سال آذربائیجان کو ایئر سروس معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں