پشاور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور: (دنیا نیوز) شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

فی لٹر دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری نرخ نامے میں فی کلو دودھ کی قیمت 240 روپے مقرر کی گئی ہے، مارچ 2024 میں فی کلو دودھ کی قیمت 140 روپے مقرر کی گئی تھی۔

پشاور میں فی کلو دہی کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو دہی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 260 روپے ہوگئی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں