تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن: چین کا 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین نے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ اور پلاننگ کمیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے فنانسنگ پر چائنیز حکام سے بات چیت ہوئی، چین سے 1.6 ارب ڈالر کی فنانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔

چائنیز فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں