کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثہ عائشہ منزل کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پرپولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں