آئینی ترمیم میں بدنیتی شامل، یہ ممکن نہیں ایک پارلیمان آئین کا ڈھانچہ بدل دے: شاہد خاقان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئینی ترمیم اس لئے کی گئی کہ فلاں آدمی چیف جسٹس نہ بن سکے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند بنیادی باتیں ترمیم میں ہیں جو بے پناہ خرابی پیدا کریں گی، اس آئینی ترمیم میں بدنیتی شامل ہے، یہ ممکن نہیں ایک پارلیمان آئین کے ڈھانچے کو بدل دے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ترمیم میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کردیا ہے، گزشتہ چند سال میں جوڈیشری ملکی سیاست میں فریق بن گئی، اگر آپ قابلیت کی بنیاد پر جج لگائیں گے تو عدل کا نظام چلے گا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قابل آدمی چیف جسٹس نہیں بنے گا تو ملک کا نقصان ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں