لاہور میں سموگ کی خطر ناک صورتحال پر کل خصوصی اجلاس طلب
لاہور:(دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطر ناک قرار دے کر کل خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور اور اس کے مضافات میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، یہ صورتحال ہم سب کےلئے چیلنج ہے جسے ہم سب لوگ نظر انداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا سموگ پر خصوصی اجلاس ہوگا، تمام ارکان عوامی مسئلے پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔