چاغی: باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

چاغی: (دنیا نیوز) چاغی کے علاقہ امین ڈاک میں باراتیوں کی گاڑی الٹ جانے سے دو افراد جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔

باراتیوں کی گاڑی نوشکی سے دالبندین آرہی تھی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک مرد ایک خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 6 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں