سبی : مسافر وین اور مزدا میں تصادم 5 افراد کی جانیں لے گیا

سبی: ( دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد کے نزدیک مسافر وین اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق12 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مسافر وین کوئٹہ سے جیکب آباد جارہی تھی ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے سبی کے قریب روڈ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے بارہا ٹرانسپورٹرز کو قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، مسافر ویگنوں میں چھتوں پر سامان کے بجائے سواریاں بٹھائی جاتی ہیں، حادثات میں انفراسٹرکچر کے ساتھ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں