چاغی: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

چاغی: (دنیا نیوز) باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی بارات کے قافلے میں شامل تھی جو نوشکی سے امین پور آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے میں تین بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں