چین نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کو ناگزیرقرار دے دیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کو ناگزیرقرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور د یا۔

انہوں نے 26 اکتوبر کو ایرانی فوجی اہداف پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہاکہ چین دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ طاقت کے بے دریغ استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو خطے میں مجموعی سلامتی کے خطرات مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری بالخصوص بااثر ممالک کو مؤثر طریقے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے اور خطے میں کشیدہ صورتحال کم کرنے کے لئے ضروری حالات پیدا کرنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں