سکھ رہنما کے قتل کی سازش: ملزم کی گرفتاری کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں: میتھیوملر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری پر صحافی کے سوال پر کہا کہ ملزم کو حوالے کرنے سے متعلق جواب محکمہ انصاف دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ 2 ہفتے قبل بھارتی وفد تحقیقات کیلئے امریکا آیا تھا، وفد نے امریکی حکام کو تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی، ہم نے ملزم کی گرفتاری اور جواب طلبی پر زور دیا۔