اسرائیلی حملے سے میزائل سازی اور نظام میں کوئی خلل نہیں آیا: ایران

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے سے میزائل بنانے کے پراسس اور نظام میں کوئی خلل نہیں آیا۔

ایران نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد اسرائیل کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے حملے میں ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میزائلوں کی پیداوار پر اسرائیل حملے کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میزائل سازی کا سلسلہ اسی طرح ہے، جس طرح حملے سے پہلے تھا۔

ناصر زادے نے مزید کہا اسرائیلی حملے نے ایران کی جارحانہ صلاحیت کو متاثر کیا ہے نہ دفاعی اہلیت پر اثر ڈالا ہے، اگرچہ دشمن نے ایران کی جارحانہ و دفاعی دونوں صلاحیتوں کو زک پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد نیتن یاہو نے بڑے فخریہ انداز میں کہا تھا کہ ایرانی دفاعی صلاحیت اور میزائل کے پیداواری شعبے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں