چینی کی قیمت میں بڑی گراوٹ، 35 سے 40 روپے تک فی کلو کمی ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چینی کی قیمت میں بڑی گراوٹ200 روپےفی کلوچینی 160سے 165 روپے کی ہوگئی۔

کراچی میں فی کلو چینی کی ایکس مل قیمت 155 روپے ہوگئی جبکہ پنجاب میں فی کلوچینی کی ایکس مل قیمت کم ہوکر 150روپے ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو گئی ہے، حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل 5 لاکھ 42 ہزار900 میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کمی ہوئی آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔

پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو 375 سے 480 روپے فی چالیس کلو گرام گنے کی قیمت ادا کررہی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں