حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

پٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں