پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ، اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا، اطلاق آج سے ہوگا۔

 نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِصدارت پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عالمی حالات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس مین وزارتِ پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات پر غور کیا گیا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی سفارشات کا اطلاق آج رات درمیانی شب سے ہوگا۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اوگرا اور پارکو حکام نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں