پیک ٹائم میں بجلی فراہمی میں بہتری، لوڈشیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے سبب پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے لگی اور لوڈ شیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کل رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی، پاور ڈویژن

ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، اکنامک لوڈ منیجنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں