سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 959 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.3 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.28 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مارکیٹس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.52 فیصد کی مندی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.24 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں