پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لئے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ آج پچ اچھی لگ رہی ہے، جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی راؤنڈ میچز چل رہے ہیں، اسی پر فوکس کر رہے ہیں، ٹیم میں 1 تبدیلی کی ہے۔
دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشی کریں گے۔
واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پے پشاور زلمی کا پہلا نمبر ہے اور وہ پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں جانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔
یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔