پاکستان نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا یورو بانڈ جاری کر دیا: وزارت خزانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا یورو بانڈ جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں آج 25 کروڑ ڈالر کا یوروبانڈ جاری کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا مجموعی حجم بڑھ کر 75 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
بانڈ میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت تین سال کیلئے جاری کئے گئے، یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کی معیشت پر بحال ہوتے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی کے باوجود سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی حاصل ہوئی۔
بانڈ کا اجرا پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹس میں موجودگی کو مضبوط بنائے گا۔