پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر

ٹاؤنٹن: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تاہم ساتویں اوور میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان نے اپنی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 6.5 اوورز میں 29 رنز بنائے تھے، میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں