سرفراز بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ نے پر مجبور

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان سرفرار احمد بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کر دی۔

گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک والو! لائٹ آن کردو بھائی، سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی اس درخواست کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں