چیمپئنز ون ڈے کپ میں آج سٹالینز اور لائنز میں ٹاکرا
فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ میں آج شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم لائنز کا مقابلہ سٹالینز سے ہو گا جس کی قیادت محمد حارث کے سپرد ہے۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس دن ڈھائی بجے ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔
ٹیم لائنز
لائنز میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر یامین، عامر جمال، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، فیصل اکرم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد اصغر، محمد طحہٰ، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی، شرون سراج اور سراج الدین شامل ہیں جبکہ ٹیم کے مینٹور وقار یونس ہیں۔
ٹیم سٹالینز
سٹالینز کا سکواڈ محمد حارث (کپتان)، ابرار احمد، عادل امین، بابر اعظم، حارث رؤف، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد علی، محمد عامر خان، سعد خان، شان مسعود، طیب طاہر، عبید شاہ، یاسر خان اور زمان خان پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے مینٹور شعیب ملک ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز نے ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز کیا اور پینتھرز کو چاروں شانے چت کر دیا تھا۔