پاکستان، جنوبی افریقا ویمنز سیریز، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز دیکھنے جانے والے شائقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے لیے شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا، شائقین کو سٹیڈیم میں مفت داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمبر سے ہو گا، مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔