چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کا ڈولفنز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف
فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا۔
پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 49.4 اوورز میں 328 رنز بنائے، پینتھرز کے عثمان خان 111 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پینتھرز کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 65، حیدر علی نے 63، عمر صادق نے 30، اسامہ میر نے 22، عماد بٹ نے 11 ، مبشر خان نے 5 رن سکور کیے جبکہ محمد حسنین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3، عباس آفریدی اور میر حمزہ نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ڈولفنز کو سعود شکیل لیڈ کررہے ہیں جبکہ پینتھرز کی کمان شاداب خان کے ہاتھوں میں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دی تھی۔